میری کوم بھی وجیندر کے خطابی مقابلہ کا حصہ، خاتون باکسر کی حوصلہ افزائی کیلئے فائونڈیشن کا فیصلہ

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ عالمی چمپئن رہی اولمپک برانز میڈل یافتہ باکسر میری کوم 16 جولائی کو یہاں کے تیاگراجہ اسٹیڈیم میں ابلیوبی اوسر پر میڈل ایسٹ ایشیاء پیسفک چمپئن شپ ٹائٹل کیلئے وجیندر سنگھ کی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ میری کوم اس موقع پر اپنے باکسنگ فائونڈیشن کے لئے خصوصی مقابلہ کا اہتمام کریں گی اور تین مرحلوں کے مقابلہ میں ان کے فائونڈیشن سے تعلق رکھنے والی دو خاتون باکسر حصہ لیں گی۔ اس مقابلہ سے اپنی وابستگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میری کوم نے کہا کہ ’’وجیندر کے پہلے خطابی مقابلہ کا ایک حصہ ہونے پر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔‘‘ ملک میں اس سب سے بڑے پیشہ ورانہ باکسنگ مقابلے سے ہندوستان میں باکسنگ کی زبردست حوصلہ افزائی ہوئی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اس اسپورٹس سے وابستگی کے لئے ترغیب اور کشش کا باعث بن سکتا ہے۔
انارکارڈ مقابلہ میں میرے فائونڈیشن کی اپنے عزیز بھائی وجیندر سنگھ کی خوش قسمتی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘ وجیندر نے میری کوم فائونڈیشن کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری خطابی مقابلہ کا ایک حصہ ہونے پر میں اپنی بہن ایم سی میری کوم کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میری کوم فائونڈیشن کی خاتون باکسر کے مقابلہ سے شائقین خوش ہوں گے۔‘‘