میری کوم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی خواہاں

نئی دہلی ۔15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خاتون باکسر میری کوم ان دنوں بہت خوش ہیں۔ ان کی زندگی پر اسی نام سے بننے والی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگئی ہے۔ اب چار سال قبل ایشیائی کھیلوں میں برونز میڈل جیتنے والی پانچ مرتبہ کی ورلڈ باکسنگ چیمپئن میری کوم نے انچیون ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں۔ 31سالہ باکسر نے کہا ہے کہ ان کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ بے چینی سے ایشین گیمز کی منتظر ہیں لیکن اس مرتبہ برونز میڈل کافی نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے کولڈ میڈل جیتنے کو اپنا مقصد بنایا ہے۔