لندن ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی یاد ستانے لگی ہے ۔ اپنے نئے شوز اور اپنے نئے شوز کا برانڈ ماضی کے باس "سر الیکس فرگوسن” کے نام کر دیا۔ فٹبال شْو کے نئے برانڈ سی آر کو سوپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یادگار بنا دیا۔ رائیل میڈرڈ کے فاروڈز رونالڈو نے اعتراف کیا ہے کہ آج وہ جو کچھ ہیں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اس کے منیجر سر الیکس فرگوسن کی بدولت ہیں۔ اپنی حسین یادوں کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ وہ وقت یاد ہے کہ 2003 میں یونائیٹڈ کے باس نے انہیں 28 کے بجائے 7 نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترنے کی ہدایت دی تھی۔ یہی نمبر 7 لیجنڈ ڈیوڈ بیکھم ، اِیرک کینٹونا اور جارج بیسٹ زیب تن کیا کرتے تھے ۔اٹھارہ سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا رکن بننے والے کرسٹیانو رونالڈو نے 118 کلب میچوں میں 292 شاندار گول اسکور کئے ہیں ۔