میری قابلیت سے لوگ پریشان:رونالڈو

میڈرڈ۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈونے کہا ہے کہ لوگ میری اہلیت اور قابلیت سے پریشان ہیں لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ کیڑے ہمیشہ سب سے زیادہ روشن کھمبے سے ہی چمٹتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اس بیان کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے میں اسے ملین کے قریب لوگوں نے پسند کیا۔ واضح رہے کہ رونالڈو کی میڈرڈ کی مقامی عدالت میں 90 منٹ تک ٹیکس چوری کیس میں عدالت میں حاضری ہوئی ہے۔استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے 2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر) ٹیکس بچایا ہے۔رونالڈ و نے عدالت میں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیکس چور ی کی کبھی نیت نہیں رہی۔میں یہاں صرف اس لئے ہوں کیو نکہ میرا نام رونالڈو ہے۔

 

پرنائے اور سورب کوارٹر فائنل میں داخل
آکلینڈ 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایچ ایس پرنائے کے شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور انھوں نے آج نیوزی لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں آسان کامیابی کے بعد رسائی حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ اوپن میں چوتھے درجے کے پرنائے نے دسویں دسویں درجے کے کھلاڑی وائی نان کو 21-18 ، 21-19 سے شکست دی۔ سابق قومی چمپئن اور عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز سوروب ورما بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جنھوں نے ہم وطن پروپلی کیشپ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 21-18 ، 13-21 ، 21-16 سے شکست دی۔