میری تکنیک بہتر ہوئی ہے : رابن اتھپا

دوبئی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں دہلی کے خلاف اپنی ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی شکست پر مایوس کولکتہ کے سینئر بلے باز رابن اتھپا نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ وہ اس بار بہتر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تکنیک میں بہتری پیدا کرلی ہے ۔ اتھپا نے کل کے میچ میں 41 گیندوں میں 55 رنز اسکور کئے تھے تاہم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اتھپا نے آئی پی ایل ویب سائیٹ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی تکنیک میں بہتری پیدا کی ہے اور اپنے کھیل کو بڑی حد تک بہتر بنایا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں وہ بہتر اور درست کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ اگر آپ بہتر اور درست کرکٹ کھیل رہے ہوں تو آپ زیادہ اسکور بھی کرسکتے ہیں اور تیزی سے رنز بناسکتے ہیں۔ دہلی کے خلاف ان کی اننگز کا ثبوت تھی ۔ اتھپا نے کہا کہ کل کے میچ میں ٹیم کو جو شکست ہوئی ہے اس کے بھی کچھ مثبت پہلو ضروری ہیں۔