میریکوم ، سریتا ایشین چمپئن شپس اسکواڈ میں شامل

نئی دہلی 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شہرت یافتہ ایم سی میریکوم پھر سے اپنے پسندیدہ 48kg زمرہ میں واپس ہوئی ہیں، جبکہ انھوں نے نوجوان باکسروں سے درپیش مسابقت کے چیلنج کو ناکام بناتے ہوئے ویتنام میں مقررہ ایشین ویمنس باکسنگ چمپئن شپ کے لئے انڈین ٹیم میں جگہ حاصل کرلی۔ یہاں سہ روزہ ٹرائلز کے بعد جس کے دوران بعض باکسروں کو ایک دن میں دو مقابلے بھی لڑنے پڑے، میریکوم اور ایل سریتا دیوی (64kg) کی سینئر جوڑی تبدیل شدہ وزن کے زمروں میں اپنی قسمت آزمانے کے باوجود ٹیم سلیکشن میں کامیاب ہوگئی۔ 5 مرتبہ کی ورلڈ چمپئن اور راجیہ سبھا ایم پی میریکوم چھٹی مرتبہ ایشین مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں۔ انھوں نے ٹرائلز کے دوران 6 مقابلے لڑے اور ورلڈ چمپئن شپس سلور میڈلسٹ سرجو بالادیوی و دیگر نوجوان حریفوں کا سامنا کرنے کے باوجود تمام مقابلے جیتے۔35 سالہ سریتا بھی پانچ ایشین چمپئن شپس میڈلس کی حامل ہیں۔