میرو پریمیئر لیگ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ 28 جنوری (پریس ریلیز) ہندوستان کی معروف کیاب سرویس ’’میرو‘‘ کی جانب سے متواتر چوتھے برس ’’میرو پریمیئر لیگ‘‘ کا حیدرآباد میں کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے 100 سے زائد ملازمین اور ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ ٹورنمنٹ کے فائنل میں میرو لائنس اور ہیرو الیونس کا سامنا ہوا جس میں ہیرو الیونس نے کامیابی حاصل کی۔

ٹاٹیانا پر تاحیات پابندی
ماسکو۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ٹاٹیانا لیبیڈیوا پر ورلڈ اولمپیئنز اسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تاحیات پابندی عائد کردی۔ انہیں گزشتہ دنوں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ڈوپنگ نمونوں کے ازسر نو جائزے کے بعد ٹسٹ مثبت سامنے آنے پر بیجنگ اولمپکس کے دو میڈلز واپس لے لئے تھے۔ ڈبلیو او اے اجلاس کے بعد کہا گیا کہ روسی کھلاڑی نے بطور ممبر قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثناء متاثرہ ایتھلیٹ نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔