میرا کمار کی نامزدگی کا آج ادخال

نئی دہلی۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار اپنی نامزدگیاں کل داخل کریں گی جو نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔ اس موقع پر صدر کانگریس سونیا گاندھی اور متعدد دیگر اپوزیشن قائدین موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میرا کمار کاغذاتِ نامزدگی کے چار سیٹس پیش کریں گی جنہیں متعدد اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کی تجویز اور ان کی تائید کریں گے۔