دھرم شالہ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں چار وکٹ لے کر سرخیوں میں آنے والے نوجوان چائنامین بولر کلدیپ یادو نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور ان کا خواب پورا ہو گیا ہے ۔کلدیپ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ میں اپنے کرئیرکا آغازکیا اور پہلے ہی دن چار وکٹ لے کر سرخیوں میں آ ئے گئے ہیں۔22 سالہ کلدیپ نے پہلے دن کے کھیل کے بعد کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔میرا تو جیسے خواب ہی مکمل ہو گیا ہے ۔ایک ٹسٹ میچ میں آپ کو اس سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتے ۔کانپور کے کلدیپ نے کہاکہ آغاز میں میں نروس تھا جب میں پہلے اوور میں فائن لیگ پر فیلڈنگ کر رہا تھا۔لیکن اس کے بعد سے خود کو میں معمول کے مطابق محسوس کرنے لگا۔میں نے اپنی فٹنس کی سطح میں کافی سدھار کیا ہے جس کا مجھے بولنگ میں فائدہ ملا۔نوجوان چائنامین بولر نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور گیند زیادہ ٹرن نہیں لے رہی ہے ۔اسپنروں کے لئے ہلکی سی مدد ہے ۔میں نے اپنی گیندوں کو اسٹمپ پر ہی رکھا۔