پٹنہ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے کہا کہ ان کا بیٹا ہی جانشین ہوگا۔ ا س ضمن میں پارٹی رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپویادو کے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے لالو پرساد نے سوال کیا کہ میرے بیٹے کے سواء کون جانشین ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کیا پپو یادو میرا بیٹا ہے جو میرا جانشین بنے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ کیا آپ کسی اور کی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ پپو یادو نے کہا تھا کہ اپنے بیٹے کو جانشین بنانا جمہوریت میں درست نہیں ۔