میدک /18 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں میدک منڈلکے شمنا پور ،گنگا پور ،پاتور اور ایکلمباڑی تانڈہ پر سی سی سڑکوں کی تعمیر ،اسکول کی توسیع عمارت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس تقریب میں صدر نشین منڈل پریشد شریمتی لکشمی رکن ضلع پریشد شریمتی لاونیا ریڈی ،نائب صدر نشین منڈل پریشد شریمتی للیتا ، ایم پی ڈی او سرینواس،چیر مین بلدیہمیدک مسٹر ملکارجن گوڑ،وائس چیر مین وائی اشوک ، سرپنچ لنگم صدر منڈل ٹی آر ایس مسٹر کشٹا گوڑ ،جئے رام ریڈی کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین بھی موجود تھے۔