ادخال پرچہ نامزدگی کے بعد کانگریس امیدوار جی انل کمار کی صحافیوں سے بات چیت
میدک ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حلقہ لوک سبھا میدک کے کانگریسی امیدوار مسٹر گالی انل کمار نے کہا کہ حلقہ پارلیمان میدک کی نشست اس مرتبہ ٹی آر ایس سے چھین لی جائے گی ۔ میدک لوک سبھا کو ملک کی دیگر لوک سبھا حلقوں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے کیوں کہ یہاں سے آنجہانی اندرا گاندھی بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہو کر ملک کی وزیر اعظم بن گئی تھیں ۔ مسٹر انل کمار ضلع کلکٹریٹ میدک پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر دھرما ریڈی کو اپنا نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے بعد احاطہ کلکٹریٹ سے باہر آکر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مسٹر انل کمار نے میدک لوک سبھا سے امیدوار بنائے جانے پر کانگریس کے ہائی کمان قائدین سے شکریہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بھاجپا حکومت اور ریاست کی ٹی آر ایس حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس مسٹر تروہت ریڈی ، انچارج حلقہ اسمبلی میدک مسٹر اوپندر ریڈی ، بٹی جگپتی ، میاڈم بالکرشنا ، ایم انجیلو گوڑ ، امیر بیگ ، صدر بلاک کانگریس مسٹر محمد حفیظ الدین ، ایم مدھو سدن راؤ ، ٹی چندرا پال ، سرینواس چودھری ، موہن گوڑ ، شیام سندر کے علاوہ کانگریس قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔۔