میدک کو ضلع ہیڈکوارٹر کا درجہ دینے کا مطالبہ

مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ضلع سادھنا سمیتی کی بھوک ہڑتال
میدک /2 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ضلع فارمیشن اسوسی ایشن ( ضلع سادھنا سمیتی ) کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر رام داس ایکس وے پر واقع گاندھی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اس چوراہے پر میدک کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے مطالبہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا ۔ آج اس بھوک ہڑتال میں بی جے پی صدر ٹاون مسٹر گڈم سرینواس کمار اور دیگر نے حصہ لیا ۔ علاوہ ازیں بھاجپا ، کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے بھی بابائے قوم کے یوم پیدائش پر زبردست خراج ادا کرتے ہوئے سبھی قائدین بلالحاظ سیاسی وابستگی بھوک ہڑتال کیمپ پہونچکر ضلع سادھنا سمیتی کے اس اقدام کی بھرپور تائید کی ۔ ٹی آر ایس پارٹی کا کوئی قائد بھی کیمپ میں شریک نہیں تھا ۔ میدک ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین ایس رام ریڈی ایم ایل ایف ریڈی ملکاجی اوما کانت ، پون یادو ، پی ڈی آنند بھی موجود تھے ۔ جبکہ کانگریس پارٹی کے ریاستی قائد ترجمان اعلی ٹی پی سی سی سابق ایم ایل اے مسٹر پی ششی دھر ریڈی ، پی اویپندر ریڈی ، ایم نجینلو ، محمد حفیظ الدین ، جی انجینیلو مدھوسدن راؤ کونسلر ، پرابھات راؤ ، کے سریندر گوڑ ، تروپتی ریڈی ، بی کے گڈم سرینواس ، تلگودیشم کے محمد افضل صدر ٹاون تلگودیشم مسٹر محمد وسیم اور بی کشن کے علاوہ کانگریس ، تلگودیشم ، بھاجیا ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس تقریب سے سبھی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کو چاہئے کہ میدک میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں کئے گئے وعدہ پر عملی جامہ پہنائیں میدک کو ضلع کا درجہ دیں ورنہ احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے مرن برت کا آغاز کریں گے ۔