معیار تعلیم کو مزید بلند کرنے پرنسپل اور اسٹاف کو چیرمین کا مشورہ
سدی پیٹ /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سدی پیٹ منڈل کنڈہ پاک میں میدک کالج آف انجینئیرنگ ٹکنالوجی کو آغاز ہوئے زائد از 15 سال کا عرصہ گذرا سال 2018-19 کیلئے سیول میکانیکل ، الکٹریکل ، الکٹرانک اور کمپیوٹر انجینئیرنگ کورسیس کے علاوہ MBA کورس کیلئے AICTE، JNTU اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے منظوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس خصوص میں کالج کے پرنسپل اور پروفیسر اور دیگر اسٹاف کی بھرپور کوشش اور مساعی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے تعلیمی معیار کو مزید اونچا کرنے کیلئے مساعی کا چیرمین اور نائب چیرمین نے مشورہ دیا ۔ جیسا کہ عوام اس امر سے بخوبی واقف ہیں ۔ کالج ہذا ایک وسیع و عریض 40 ایکر اراضی پر محیط جس میں طلباء و طالبات کیلئے علحدہ علحدہ ہاسٹل کی سہولتیں دستیاب ہے ۔ یہاں پر اس امر کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کالج ہذا سے فارغ طلباء ملک اور بیرون ملک MNC کمپنیوں میں برسر کار ہوتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بنائے ہوئے ہیں ۔ شہر سے کافی دور دیہی علاقے کے طلباء و طالبات کو ٹینکیکل کورس سے آراستہ کرنے کی جستجو پوری ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ سال 2017-18 کے فارغین سیول کورس میں یونیورسٹی میں رول مقام اور 8 واں مقام حاصل کرتے ہوئے اپنا منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں ۔ کالج ہذا میں داخلے کے خواہشمند طلباء کو SW-II کونسلنگ کے ذریعہ دیا جائے گا ۔ مزید یہ وہ ازخود کالج کیمپس کا مشاہدہ کرنے سے کالج سے پرنسپل ڈاکٹر خواجہ فریدالدین اور نائب صدرنشین جناب سید ارشاد حسین سے رابطہ کریں ۔