میدک /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کو ریونیو ڈویویژنل ہیڈ کوارٹرس سے عنقریب میں ضلع ہیڈ کوارٹر میں بدل دیا جائے گا ۔ عنقریب میں ضلع کا ہیڈ کوارٹر کو خوبصورت بنانے اور اس کی اہم لڑکوں کو ترقی کیلئے 16 کروڑ 56 لاکھ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ نرساپور روڈ پر واقع ہدی ندی برج سے بودھن ایکس وے تک سڑک کو کشادہ کرتے ہوئے درمیان میں ڈبل ڈیوائڈر تعمیر کیا جائے گا ۔ ڈبل ڈیوائڈر کے درمیان کلین اینڈ گرین اسکیم کے تحت چھوٹے چھوٹے پودے لگائے جائیں گے ۔ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی نے میدک کے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر پدمادیویندر ریڈی کے ہمراہ صدرنشین و نائب صدرنشین بلدیہ مسرز اے ملکارجن گوڑ ، راگی اشوک بھی موجود تھے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے ٹاون کی اہم شاہراہ کو تگرقی دینے کیلئے عوامی تعاون کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی توسیع سے مختلف محکمہ آر اینڈ بی کیک جانب سے ٹنڈرس کی طلبی کا کام بھی جاری ہے ۔ پدما دیویندر نے کہاکہ ضلع ہیڈ کوارٹر کے قیام کے بعد یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر ٹاون کے تاریخی ضلع پر فلیگ لہرایا جائے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس قائدین مسرز محمد فاضل ، سید صادق ایم گنگادھر ، لنگا ریڈی ، ایم اے غفار اور دیگر موجود تھے ۔