میدک ٹاؤن کی ترقی کیلئے اقدامات کا تیقن

میدک ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بحیثیت رکن اسمبلی منتخب ہونے پر حلقہ کی عوام کی بلالحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دوں گا ۔ پورے اسمبلی حلقہ میں شامل تمام منڈلوں بشمول میدک ٹاون ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے کمربستہ رہوں گا ۔ جناب ڈاکٹر وجم چشتی امیدوار حلقہ اسمبلی میدک تلنگانہ راشٹریہ کوسہ دل پارٹی نے سیاست نیوز میدک سے با ت چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر شتی نے پرچہ ناممدگی کے ادخال کے ساتھ ہی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن اسمبلی اپنی آواز مسلمانوں کو دیئے جانے والے 4 فیصد تحفظات یہ صدفیصد عمل آوری کیلئے اسمبلی میں اٹھائی جائیگی ۔ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کیلئے حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے قرضوں کے حصول کیلئے منساب پیرویاں کی جائیگی ۔ حکومت کی اسکیم تعمیر امکنہ میں اقلیتوں کو دس فیصد کوٹہ کی الاٹمنٹ کیلئے سعی کی جائیگی ۔ وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسلم نوجوانوں کو پولیس کی جانب سے غیرضروری گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھائی جائیگی ۔ سچر کمیٹی کی سفارشات پر صدفیصد عمل آوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔