میدک میں 25اپریل کو کُل ہند مشاعرہ

میدک۔22اپریل ( ذریعہ ڈاک) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام 25اپریل بروز ہفتہ ٹھیک 9بجے شب کرسٹل فنکشن ہال میں کُل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا جس کا افتتاح شریمتی پدما دیویندر ریڈی صاحب ڈپٹی اسپیکر کریں گی جب کہ مہمان خصوصی کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان ‘ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ‘ عبدالقادر فیصل ‘ سید پٹیل ‘ سید خورشید احمد ہوں گے ۔ دارت سید مسکین احمد بانی انجمن کریں گے جبکہ مہمان اعزازی مولانا جاوید ‘ سید اعجاز ‘ محمد عارف ‘ محمد چاند ‘ محمد یوسف ہوں گے ۔ مہمان شعراء میںحامد بھنساولی ‘ شعور آشنا ‘ انس نبیل ‘ فیروز رشید اور میزبان شعراء میںاسد الرحمن ظفر ‘ آغا سروش ‘ اشفاق اصفی ‘ ٹپیکل جگتیالی ‘ ظفر فاروقی ‘ مظہر رضی ‘ چچا پالموری ‘ لطیف آرزو ‘ محمود علی اسیر ‘ شکیل ظہیرآبادی ‘ ڈاکٹر نوید ‘ فیاض علی‘ سکندر رحیم راہی شرکت کریں گے ۔ نظامت فیروز رشید کی ہوںگی ۔ شہر میدک کو مخدوم محی الدین کی وجہ سے ادبی اہمیت حاصل ہے اور ایک طویل عرصہ کے بعد میدک میں کُل ہند مشاعرہ انجمن محبان اردو کی پہل پر ہورہا ہے ۔ جس سے اہل ذوق میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ فاضل ٹاؤن پریسیڈنٹ ٹی آر ایس سہیل رکن بلدیہ نے اس یادگار مشاعرہ میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔اس موقع پر مقامی اردو نامہ نگاروں کو انجمن کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی ۔