میدک ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مجلس بلدیہ میدک کو سال 2018-19 کے دوران امکنہ ٹیکس کی وصولی میں 100 فیصد وصولی پر ڈائرکٹر آف بلدی ایڈمنسٹریشن نے توصیفی سند کی اجرائی عمل میں لائی ۔ ٹیکس کی وصولی میں ساری ریاست میں بلدیہ میدک کو پہلا مقام حاصل ہوا ۔ چنانچہ ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی آئی اے ایس نے حیدرآباد میں بلدیہ میدک کے کمشنر مسٹر سمیا کو تہنیت پیش کی اور توصیفی سند عطا کی ۔ کمشنر بلدیہ کے ہمراہ انسپکٹر ٹیکس مسٹر بٹی رمیش اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھا ۔۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت
مدور ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیریال پولیس سرکل کے تحت موضع آکنور کا 30 سالہ کنکیا نامی خانگی آٹو ڈرائیور آج ترگوپلہ منڈل کے موضع سولی پور میں صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں سر پھٹ کر بھیجہ باہر نکل جانے کے باعث برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جو اپنا آٹو کرایہ پر ترگوہلہ جارہا تھا ، تیز رفتاری میں بے قابو ہو کر پلٹی کھانے کے سبب خوفناک حادثہ رونما ہوگیا ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر رمیش نائک نے ضابطہ کی کارروائی انجام دے کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم جنگاؤں دواخانہ کو روانہ کیا ۔ نیز کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔۔