میدک میں کمپیوٹر کورس میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان

میدک 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ مرکز میدک ٹاؤن میں سال 2015-16 ء کے بیاچ کے اڈوانس ڈپلوما اِن کمپیوٹر اپلی کیشن و ملٹی لینگول ڈی ٹی پی کورس میں داخلوں کے لئے اہلیت ٹسٹ 20 ستمبر بروز اتوار کو مرکز واقع اندرا کالونی مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ اہلیت ٹسٹ میں داخلے کے لئے درخواست فارمس دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ جس کی آخری تاریخ 19 ستمبر مقرر ہے۔ 20 ستمبر کو اہلیت ٹسٹ منعقد ہوگا۔ درخواست فارمس خانہ پُری اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور ایس ایس سی میمورنڈم کا زیراکس داخل کرنا ہوگا۔ انچارج فیکلٹی کمپیوٹر ٹریننگ مسٹر شیخ جمشید نے یہ بات بتائی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8520078689 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔