میدک ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک کے زیراہتمام 21 فبروری بروز ہفتہ 9 بجے شب بمقام جامع مسجد میدک سالانہ محفل نعت سرور کونینؐ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس بابرکت محفل کی صدارت صدر جامع مسجد کمیٹی جناب سید اعجاز احمد جوہری کریں گے ۔ قرات کلام پاک حافظ و قاری سید سعادت حسین قادری سنائیں گے ۔ جبکہ مہمان نعت خواں جناب احمد حسین بودھن ، محمد شاہد حسین میدک اپنی نعت شریف سے محظوظ کریں گے ۔ فرائض نظامت جناب وسیم الہامی قادری حیدرآباد انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں مہمان شعراء مظہر رضی ، عبدالرشید ، معزالدین فراز ، محمد اسد خان ، سید قطب محی الدین قادری ، سید عبدالمنان قادری ، سرور ہاشمی راشد القادری ، اور قطب الدین صابری اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ اس موقع پر معززین شہر میدک جناب محمد عمر خان ، محمد لائق علی شاہ صوفی عابد علی شطاری ، محمد محمود حسین ، سید خواجہ معزالدین امام و خطیب مسجد جامع ، سید عارف اللہ حسینی ، محمد نعیم الدین ، محمد غیاث الدین ، محمد برہان الدین ، حاجی سخاوت علی ، محمد عبدالشکور ، مولانا مسعود علی بیگ فہیم ، اور شاہ فضل اللہ قادری کی بھی شرکت ہوگی ۔