حیدرآباد 4 اگست (آئی این این )ضلع میدک میں نارسنگ کے قریب قومی شاہراہ نمبر 44 پر مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج پرتشدد ہوگیا جس میں سینکڑوں افراد بشمول پولیس ملازمین زخمی ہوگئے کسانوں نے قومی شاہراہ پر رستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے اور یہ الزام عائد کیا کہ خریف موسم شروع ہونے کے باوجود چند گھنٹے بھی برقی سربراہ نہیں کی جارہی ہے جس کیوجہ سے کھڑی فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔احتجاجی کسانوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے جب لاٹھی چارج کیا تو وہ تشدد پر آمادہ ہوگئے اور پولیس پر سنگباری شروع کردی جس میں 10 آر ٹی سی بسوں اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا لاٹھی چارج اور سنگباری میں سینکڑوں کسان اور پولیس ملازمین بشمول انسپکٹر گنگا دھر شدید زخمی ہوگئے ۔