میدک /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کسان سیل مسٹر روی چندرا ریڈی نے میدک کے سائی بالاجی گارڈنس میں بلدی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین و کارکنوں کو آپسی اتحاد کے ذریعہ بلدیہ پرکانگریس کے قبضہ کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر مسٹر چندرا ریڈی نے بلدیہ میدک کے جملہ وارڈس سے مقابلہ کے خواہشمند قائدین سے درخواستوں کو وصول کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 مارچ کو پورے 27 وارڈس میں پارٹی ٹکٹ جاری کرتے امیدواروں کی مکمل فہرست جاری کردی جائے گی ۔ اس اجلاس کی صدارت مسٹر ایس ششی دھر ریڈی سابق رکن اسمبلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔