میدک۔/31 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک منڈل کے دیہاتوں برگ پلی واڑی، گاجی ریڈی پلی، اوسل پلی میں کانگریس پارٹی قائدین نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم چلائی۔ اور رائے دہندوں میں ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور وعدوںسے انحراف سے متعلق واقف کروایا۔انتخابی مہم میں سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی ، میاڈم بالکرشنا، تروپتی ریڈی، ٹی مہی پال، سپرا بھات راؤ، محمد حفیظ الدین، مہیندر، وسیم، کشن گور، چندر موہن گوڑ، بٹی اودے کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ دیہاتوں میں کانگریس پارٹی کے حق میں عوام نے زبردست نعرہ بازی کی ۔ واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی میدک سے تاحال امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔