میدک۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے روح رواں آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی 84 ویں یوم پیدائش تقریب کا دفتر ضلع کلکٹر میں کلکٹر کے دھرما ریڈی کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر دھرما ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر جی ناگیش، ڈی سی او وینکٹ ریڈی نے آنجہانی جئے شنکر کی تصویر پرپھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ملازمین کو چاہیئے کہ آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کے اصولوں پر کاربند ہوتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ کی طرف گامزن کریں۔ اس طرح صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک مسٹر ایم شیام راؤ، جنرل سکریٹری ڈی نریندر کی صدارت میں ٹی این جی اوز بھون پر آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی یوم پیدائش منائی گئی۔ سبھ شرکاء نے پروفیسر جئے شنکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر صدر معاون ٹی این جی اوز مسٹر بھوپال ریڈی، دیگر قائدین این جی اوز مسرز بٹی رمیش، ناگراج گوڑ، پربھاکر، محمد فاضل، جئے راج، شیکھر کے علاوہ دیگر این جی اوز بھی شریک تھے۔