میدک میں ٹی یو ڈبلیو جے کا ہنگامی اجلاس

میدک۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس TUWJ کے زیراہتمام اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کیلئے ایک اجلاس کامریڈ شفیع اللہ خاں ہال للیتا کلا بھون پبلک گارڈن نامپلی (حیدرآباد) پر 19 اپریل بروز اتوار کو مقرر ہے۔ اس مجوزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی غرض سے میدک پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس ٹی این جی اوز بھون میدک پر 13 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکریٹری پریس کلب میدک مسٹر ایس ڈی چاری نے کی جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ جرنلسٹس یونین شرمن پور سرینواس نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر پریس کلب میدک مسٹر کاماٹی کشن، نیشنل کونسل ممبران مسرز کندی سرینواس ریڈی، محمد فاروق حسین کے علاوہ مقامی جرنلسٹس مسرز محمد ریاض الدین، شرت چندر گوڑ، سریندر، لکشمن ، ناگراج، اشوک، سدھاکر ، جئے پال ریڈی، سنگمیشور، نوین بھی موجود تھے۔ بعدازاں اجلاس ٹی یو ڈبلیو جے کی جانب سے ’’مہا سبھا‘‘ سے متعلق طباعت کردہ پوسٹرس اور مطالبات پر مبنی پمفلٹس کی رسم اجرائی بھی عمل میں لائی گئی۔