میدک ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی ایس پی ایس سی کے زیر اہتمام ضلع میدک میں گروپ فورتھ سروسیس کے 7 اکٹوبر اتوار کو منعقد شدنی امتحانات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام درکار تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی نے اپنے اجلاس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان امتحانات کے لیے میدک ٹاون میں 2 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ 4190 امیدوار شرکت کریں گے ۔ امتحانی اوقات 10 تا 12-30 اور دوپہر میں 12-30 تا 5 بجے منعقد ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز جونیر کالج کے سنٹر پر 350 امیدوار شرکت کریں گے ۔ اسی طرح سادھنا جونیرکالج رام نگر پر 384 امیدوار گورنمنٹ ڈگری کالج تارک راما نگر پر 800 گیتا ہائی اسکول میمو جی پلی پر 600 ، گیتا ہائی اسکول ویر ہنمان کالونی پر 300 ، گیتا جونیر کالج اعظم پورہ پر 456 سدھارت ماڈل اسکول پر 500 ، گرلس ہائی اسکول پر 300 ، سدھارت آدرشن جونیر کالج پر 500 امیدوار شرکت کریں گے ۔ تمام مراکز کے پاس 144 سیکشن نافذ رہے گا ۔ امیدواروں کی سہولت کے لیے آر ٹی سی کی بس سرویس رکھی گئی ہے ۔ ڈی ایم میدک ڈپو کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ تین منٹ تاخیر پر امتحانی مرکز میں داخلہ نہیں رہے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع جوائنٹ کلکٹر جی ناگیش ڈی آر او راملو بھی موجود تھے ۔۔