میدک میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی

گجویل /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کے پرچم تلے کھڑے امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینیی ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خیال حلقہ پارلیمان میدک تشہیری اقلیتی کنوینر الحاج محمد عبدالقادر نے ضلع میدک کے ٹی آر ایس قائدین الحاج محمد غوث محی الدین کے علاوہ سینئیر ٹی آر ایس قائد محمد تاج الدین کے ہمراہ حلقہ اسمبلی گجویل کے موضع پرگنیا پور میں ٹی آر ایس ریاستی قائد و سابق منڈل پریشد صدر گجویل کی رہائش گاہ میدک پارلیمان امیدوار مسٹر کوتہ پربھاکر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ محمد عبدالقادر نے اس موقع پر بتایا کہ وہ گذشتہ دو ہفتوں سے اپنے ٹی آر ایس سدی پیٹ وفد کے ہمراہ جناب ہریش راؤ وزیر آبپاشی کی ہدایت پر میدک پارلیمان کے حلقہ جات سدی پیٹ ، میدک ، رامائم پیٹ ، نرساپور ، سنگاریڈی ، پٹن چیرو اور حلقہ دباک کے علاوہ حلقہ اسمبلی گجویل کے منڈل مستقروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں انتخابی مہم چلائی ۔ مسٹر عبدالقادر نے 16 ستمبر کو جاری کردہ پارلیمانی میدک کے نتائج میں مسٹر کے پربھاکر ریڈی کم از کم چار لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا ادعاء کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گجویل ٹی آر ایس قائدین جناب محمد جعفر خان ، حکیم ، غوث کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔