میدک۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی قیادت میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ٹاؤن کے تمام وارڈوں میں مقامی کونسلرس اور وائس چیرمین بلدیہ مسٹر آر اشوک گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس دوران مسٹر ملکارجن گوڑ نے کہا کہ بلدیہ میدک پر ٹی آر ایس کا غلبہ ہے ۔ 27حلقوں ‘ 20وارڈز پر ٹی آر ایس اور ٹی آر ایس میں دوست کونسلرس موجود ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میدک ٹاؤن میں ٹی آر ایس کی لہر پائی جاتی ہے ۔ انتخابی تشہیر میں بلدی کونسلرس جلہ گائتری‘ ایم اے سلام ‘ ایم اے حمید ‘ ایم لکشمی ‘ مایا ملیشم ‘ جی یشودہ‘ ے ناگپا ‘ وی سلوچنا ‘ آر سرینواس ‘ بٹی سلوچنا موہن ‘ گائتری ملک ‘ ڈی رادھا گوند ‘ اے یشودہ اور کرشنا ریڈی ‘ موچی کشن ‘ جیون راؤ ‘ لنگاریڈی ‘ بالراج کے علاوہ دیگر قائدین حصہ لے رہیہیں ۔