میدک میں ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل

سدی پیٹ ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس سینئر قائد و سابق صدرنشین گورنمنٹ ہاسپٹلس سدی پیٹ جناب کے ایس عاقل نے میدک حلقہ پارلیمان کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار جناب کے پربھاکر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی ہے انہوں نے بالخصوص حلقہ کے اقلیتی رائے دہندوں سے درخواست کی کہ وہ دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کے جھانسوں کا شکار نہ ہوں اور انتخاب کے دن اولین فرصت میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے چندرا شیکھر راو کو ایک سیکولر قائد قرار دیتے ہوئے کہا کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے تلنگانہ کی ایسی پرامن تحریک چلائی کہ ساری دنیا میںایک پرامن اور کامیاب تحریک ثابت ہوئی ،اندرون 100 یوم کے سی آر نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں شامل تمام نکات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک کے بعد دیگر مرحلہ وار طریقے سے عمل آوری کا آغاز کردیا ہے ۔ مختلف اسکیمات کے بعد عوامی فلاح بہبود کے اقدامات ، مسلم نادار لڑکیوں کی شادیوں کیلئے 51 ہزار کی رقمی امداد ، اسکالر شپس فیس ری ایمبرسمنٹ کے علاوہ خصوصی وعدہ مسلم قائد ڈپٹی چیف منسٹربناکر یہ ثابت کردیا کہ وہ منشور پر عمل کرنے کا صد فیصد عزم رکھتے ہیں جبکہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کابھی وعدہ کیا ہے ۔ جو بہت جلد مکمل ہوگا اس کے بعد مسلم اقلیتوں پر شعبہ حیات میں 12 فیصد تحفظات کی بنیاد پر روزگار اور ملازمت کے مواقع رہیں گے ۔ یہ کارنامے کے سی آر کے ہیں مستقبل میں کے سی آر تلنگانہ کی تعمیر کا عزم رکھتے ہیں جو کہ سنہرا تلنگانہ مکمل ہوگا ایسے میں میدک کے رائے دہندوں کو ٹی آر ایس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔