میدک میں ٹی آر ایس امیدوار کو منتخب کرنے کی اپیل

گجویل ۔ 11 ۔ ستمبر ( راست ) میدک پارلیمنٹ کے ذیلی انتخاب کیلئے انتخابی جلسہ بمکان نرساریڈی سابق رکن اسمبلی منعقد ہوا جس میں افتخار الدین احمد صدرنشین مسلم ریزرویشن فرنٹ ، سید مسکین احمد سابق نائب صدر بلدیہ سدی پیٹ نے شرکت کی ۔ گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف سے اقلیتی رائے دہندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جناب افتخارالدین احمد نے مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ اور کہا کہ کانگریس دور میں ہوئی حق تلفیوں کے ازالہ کیلئے ووٹ دیتے ہوئے ٹی آر ایس کی تائید ضروری ہے ۔ مستقر گجویل میں شادی خانہ کیلئے کے سی آر نے ایک کروڑ روپیوں کی خطیر رقم جاری کی ہے ۔ جناب مسکین احمد نے کہا کہ میدک ضلع کی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی وزیراعلی بنا ہے جس کا اقلیتیں بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔اس موقع پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں افتخارالدین احمد ، نرسا ریڈی سابق ایم ایل اے ، مسکین احمد وغیرہ نے شرکت کی ۔ یہ وفد حلقہ پارلیمنٹ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں مسلمانوں سے ربط کیا اور ٹی آر ایس کی تائید کی خواہش کی گئی ۔ توپران ،گجویل ، کنکنور پلی ، کنڈہ پاک ، سدی پیٹ وغیرہ کا دورہ کیا ۔