میدک میں وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

میدک ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کے مطالبہ کولے کر عدالت میدک میں بار اسوسی ایشن کے زیراہتمام عدالت کی گیٹ پر ایک گھنٹے طویل احتجاج کیا ۔ صدر بار اسوسی ایشن مسٹر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ کی صدارت میں مقامی تمام وکلا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس میں وی وانٹ سپریٹ کورٹ فار تلنگانہ درج تھا ۔ وکلا کے اس احتجاج سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج مسٹر پی وی رمنارائیڈو ، سینئر سیول جج پی چندرشیکھر پرساد ، جونیر سیول جج ڈی وینکٹیشم کے علاوہ دیگر دفتری عملہ کو گیٹ کے باہر ٹھہرنا پڑا ۔ وکلا کے اس احتجاج کی اطلاع پاکر سرکل انسپکٹرس مسرز سائی ایشور گوڑ ، راما کرشنا ، سب انسپکٹر مسٹر ہنمنتو نے اپنی جمعیت کے ساتھ پہونچ کر احتجاجی وکلا کو جائے احتجاج سے ہٹادیا ۔