میدک میں وظیفہ یاب ملازمین کا احتجاجی دھرنا

میدک۔/24جنوری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کی پنشنرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے صدر ڈسٹرکٹ پنشنرس اسوسی ایشن مسٹر جگدیش چندر، جنرل سکریٹری شیام سندر وائس پریسیڈنٹ جناب محمد مختار پاشاہ کی قیادت میں موظفین نے بیگم پیٹ حیدرآباد کے پولیس اسٹیشن کے متصل بیگم فنکشن ہال پر اپنا ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ ونیز موظفین نے دھرنا بھی منظم کیا۔