میدک میں وظیفہ یابوں کا اجلاس

میدک 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے وظیفہ یاروں کا ہنگامی اجلاس دفتر پنشنرس سماج واقع ایس ٹی او آفس ضلع قائد مسٹر سرینواس کی صدارت میں 30 نومبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پنشنرس اسوسی ایشن کے تازہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ صدر میدک تعلقہ ریٹائرڈ ایمپلائز مسٹر ٹی کشن گوڑ، نائب صدر سید فخرالدین، شریک معتمد جناب مختار پاشاہ، نندرام شنکر نے یہ بات بتائی۔ ان قائدین نے میدک کے تمام وظیفہ یابوں سے شرکت کی اپیل کی۔