میدک میں مسلم لیگ کی ٹی آر ایس کو تائید

حیدرآباد۔/5ستمبر، ( فیکس ) حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخاب میں آل انڈیا مسلم لیگ نے ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا کیونکہ یہ نشست کے چندر شیکھر راؤ کے چیف منسٹر منتخب ہونے کے بعد استعفی دینے کی وجہ سے خالی ہوچکی تھی۔ اب دوبارہ اس کا انتخاب عمل میں آرہا ہے اور ٹی آر ایس نے کے پربھاکر ریڈی کو ٹکٹ دے کر امیدوار بنایا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالستار مجاہد صر تلنگانہ مسلم لیگ نے ضمنی انتخاب سے متعلق ضلع میدک کے مسلم لیگ کارکنوں کے اجلاس منعقدہ سنگاریڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی عہدیداران محمد مشتاق حسین سنگاریڈی، تاج الدین اقبال سدا سیو پیٹ، ممتاز علی سدی پیٹ، محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ، قاضی سید معز الدین ظہیرآباد محمد مظہر پٹن چیرو، محمد شکیل جوگی پیٹ کے علاوہ ریاستی مسلم لیگ کے قائدین سید مصطفے قادری جنرل سکریٹری سید اعتماد الدین ایڈوکیٹ، محمد جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت عبدالستار مجاہد صدر تلنگانہ مسلم لیگ نے کی۔ اصغر شاہ خاں نے شکریہ ادا کیا۔