میدک۔7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے ’’سیاست‘‘ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میدک ٹاؤن میںمسلم میناریٹی فنکشن ہال کی عمارت عالیشان طرز پر تعمیر کی جائیگی جس کیلئے ریاستی وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ایک کروڑ روپئے منظور کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ مسٹر دیویندر ریڈی خاوند ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک میں منڈل ٹی آر ایس پارٹی مسٹر کنتاگوڑ کی قیامگاہ واقع اندراپوری کالونی میں پدما دیویندر ریڈی کی یوم سالگرہ کے موقع پر اہتمام کردہ ظہرانہ میں بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر تحصیلدار وجئے لکشمی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شادی خانہ کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے سے متعلق میدک کے مولانا محمد جاوید علی حسامی ناظم مدرسہ مرتبہ العلوم اور اقلیتی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں جس پر وجئے لکشمی نے بتایا کہ اندرون ٹاؤن کسی بھی جانب ایک ایکڑ اراضی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے میدک ٹاؤن کے مضافات میں واقع رورل پولیس اسٹیشن سے متصل اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے ‘ جس پر دیویندر ریڈی نے ٹاؤن کے اقلیتوں سے بھی اس خصوص میں بات چیت کرتے ہوئے منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شادی خانہ کی تعمیر کیلئے مکمل ایک کروڑ روپئے صرف کیا جائے گا ۔ اس بجٹ میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی ۔ اس موقعپر رکن معاون بلدیہ مسٹر سید صادق صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس مسٹر محمد فاضل بھی موجود تھے ۔