محکمہ بلدیہ کی جانب سے ٹینکر کے ذریعہ پانی کی سربراہی
میدک۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کے باوجود بھی صدر نشین بلدیہ عوام کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی موثر سربراہی عمل میں لارہے ہیں۔ اس طرح صدرنشین مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے سوچھ میدک کے پروگرام کے تحت تمام وارڈس میں نظام صفائی کیلئے اپنی کامیابی مساعی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میدک ٹاؤن کے تمام بلدی حدود میں پانی کی قلت پائی جاتی ہے جس کو لیکر ملکارجن گوڑ نے ہر صبح سات بجے اپنی قیامگاہ سے نکل کر روزانہ ٹاؤن کے بلدی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی سربراہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پانی کی بہتر طریقہ پر سربراہی کیلئے واٹر ٹینکر عقبی حصہ میں ٹیاپس ( ٹوٹیاں ) لگادی گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام بغیر مشکل اور بلا کسی جھگڑوں کے پانی حاصل کررہے ہیں۔ عنقریب پانی کی قلت سے مستقل طور پر نمٹنے کیلئے بھی مقامی ایم ایل اے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے بھرپور تعاون سے ٹھوس اقدامات بھی جاری ہیں۔ موسم گرما کے یپش نظر ٹاؤن کے مختلف مقامات پر بورویلس کی تنصیب عمل میں لاکر ہنگامی طور پر پلاسٹک کی پائپ لائن کے ذریعہ ہر گلی میں پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ٹاؤن کی عوام نے پانی کی مؤثر انداز میں سربراہی پر صدر نشین بلدیہ ملکارجن گوڑ کی کامیاب مساعی پر خوشی کا اظہار کررہی ہے۔