میدک میں قبرستانوں کی صفائی کیلئے کامیاب نمائندگی

میدک /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شب برات کے موقع پر اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر صدر ٹاون ٹی آر ایس مسٹر محمد فاضل اور کونسلر وارڈ نمبر 7 جناب ایم اے حمید کی کامیاب نمائندگی پر صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے مسلم قبرستانوں کی صفائی کے ساتھ قبرستانوں میں نیم شب کے موقع پر زیارت قبول کیلئے آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے لائیٹوں کی تنصیب کی ہدایت دی ۔ جس پر بلدی الیکٹریشن مسٹر کرن نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تمام قبرستانوں پر لائیٹوں کی تنصیب عمل میں لائے ۔ اس دوران مسٹر ایم اے حمید نے بتایا کہ مسجد قوت الاسلام کیلئے صدرنشین بلدیہ سے نظام صفائی کیلئے خوصی طور پر 10 ہزار اور سنگل فیس موٹر کی تفصیلات کیلئے 22 ہزار روپئے کی امداد دی ۔ جس پر قائدین کمیٹی مسرز محمد شاہد حسین نسیم ، محمد نعمت اللہ خان ایم اے روف نے ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ، چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے تشکر کا اظہار کیا ۔