میدک۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) گنیش ہزاری ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور موٹر وہیکل انسپکٹر محترمہ روبینہ بیگم کے بموجب میدک میں8 مارچ کو ویمنس ڈے کے موقع پر خواتین و لڑکیوں کو لرننگ لائسنس برائے ٹو وہیلرس اور فور وہیلرس کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس میلہ کو کامیاب بنانے کیلئے دفتر آر ٹی اے ضلع میدک واقع اندرا پوری کالونی پر علحدہ کاؤنٹرس کھولے جارہے ہیں۔ خواہشمند خواتین سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔
گمبھی راؤ پیٹ میں
ٹی آر ایس لیڈرکا قتل
گمبھی راؤ پیٹ۔/7مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے دیہات کوتہ پلی میں نامعلوم افراد نے تیز دھار والی اشیاء سے حملہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائد جی دیویا کا قتل کردیا جو ایم پی ٹی سی رکن چندرا کلا کا شوہر بتایا گیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔