میدک۔/18 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی سرکار کی جانب سے آغاز کردہ سوچھ بھارت پروگرام صدفیصد کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ 2018 اکٹوبر 31مہاتما گاندھی جینتی تک اس پروگرام کو مکمل کامیابی حاصل ہوجائے گی۔ عوام کو چاہیئے کہ کھلے عام رفع حاجت کیلئے نہ جائیں ، حکومت کی جانب سے ہر گھر بیت الخلائیں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ شہری علاقوں میں بلدیہ، دیہی علاقوں میں گرام پنچایت کی جانب سے ہر گھر انفرادی بیت الخلائیں تعمیر کرکے مرکزی سرکار کے سوچھ بھارت پروگرام کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا جارہا ہے۔ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی بلدیہ میدک تا نیو بس اسٹیشن سوچھ بھارت کے تحت شہریوں میں شعور بیداری کیلئے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک ریالی نکالی جائے اختتام نیو بس اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
پولیس کا چنور میں کارڈن سرچ
چنور۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور منڈل کوٹ پلی سرسہ گاؤں میں صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اے ایس پی سیتا راملو کی کی زیر نگران میں چنور سی آئی کشور کوٹ پلی ایس آئی سررام پور سی آئی جئے پور سی آئی کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوان ہوم گارڈس نے تلاشی مہم میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی لی گئی۔ دستاویزات کی عدم پیشکشی پر 20 موٹر سیکلوں کی اور 5000 کی شراب باٹل کو ضبط کیا گیا۔