میدک۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو افراد میدک ٹاؤن کے بگ بازار میں واقع ایک کرانہ شاپ پر کچھ سامان خریدی کے بعد 2ہزار مالک دوکان کو ادا کئے اور نکل گئے ۔ بعد ازاں مالک شاپ نے دو ہزار کی نوٹ کا بغور جائزہ لیا۔ شک کی بنیاد پر مالک نے دو افراد جو کار میں آئے تھے ان کا پیچھا کیا اور میدک ٹاؤن کے ڈائٹ کالج کے قریب انہیں روکنے میں کامیاب ہوئے، ان افراد کا تعلق ورنگل سے تھا۔ انہیں پکر کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس میدک نے ان کے قبضہ سے سات 2ہزار کے نقلی نوٹ اور کچھ 500 کے نقلی نوٹ بھی ضبط کئے۔ پولیس میدک مصروف تحقیقات ہے۔
برقی مسدود سے نوجوان ہلاک
میدک۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلابت پور پر برقی شاک سے ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سلابت پور کے ویر مان سنگھ تانڈہ کا متوطن اے گورام نے اچانک گھر پر برقی مسدود ہوجانے سے برقی ( مین ) پر درستگی کرنے کیلئے پہنچا اچانک شاک آجانے سے برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس کو ڑی پلی مصروف تحقیقات ہے۔