جمعرات , دسمبر 12 2024

میدک میں جائیداد ٹیکس کی صد فیصد وصولی

میدک۔یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک ٹاؤن نے اس بار سال 2018-19ء کے دوران وصول طلب جائیداد ٹیکس 100% نشانہ کو مکمل کرلیا ہے ۔ صدرنشین ملکارجن گوڑ ، کمشنر بلدیہ مسٹر سمیا اینڈ ٹیکس وصولی ٹیم قابل مبارکباد ہیں ۔ توقع ہیکہ سرکار کی جانب سے قبل ازیں جس طرح سوچھ بھارت پروگرام کے تحت میدک ٹاؤن بلدیہ کو ’’ سوچھ میدک ‘‘ ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ اسیطرح اب کی بار بلدیہ میدک کو ٹیکس کی وصولی میں 100% نشانہ مکمل کرنے پر ایوارڈ بھی حاصل ہوگا لیکن یہاں اس امر کو بتانا بے فیض نہ ہوگا کہ مشن بھگیرتا کے تحت سارے شہر میں واٹر سپلائی پروگرام میں مجلس بلدیہ ناکام رہی ۔ ابھی تک کسی بھی گلی یا وارڈ میں ان کاموں کی تکمیل میں کافی غفلت برتی جارہی ہے ۔ مشن بھگیرتا اسکیم کے آغاز کے موقع پر ٹاؤن میں واٹر سپلائی پائپوں کی تنصیب کیلئے جو تخمینہ تیار کیا گیا تھا اس کو لیکر بلدیہ کام کررہا ہے لیکن چونکہ اس پروگرام کو آغاز کر کے قریب ڈھائی سال کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن تب سے لیکر اب تک ٹاؤن کے وارڈس 7اور اس کے علاوہ بعض وارڈس میں کئی مکانات تعمیر ہوئے ہیں ۔ ان مکانات و کالونیوں کو مشن بھگیرتا اسکیم میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس پروگرام کے تحت ہر گھر کو نلوں کے ذریعہ پانی سربراہی کرنا ہے ۔ کمشنر بلدیہ سمیا نے بتایا کہ محاصل کے تحت 3کروڑ 4لاکھ روپئے وصول ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT