میدک /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے منعقدہ ان کی سالگرہ تقاریب میں شرکت کے موقع پر کیمپ آفس میں بتایا کہ تقریب ریاستی حکومت کی جانب سے نیشکر کی امدادی قیمت کا یقین کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیشکر کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ اسمبلی کے تمام منڈلوں اور میدک ٹاون کی ترقی کیلئے ریاستی سرکار سے بڑے پیمانے پر بجٹ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ٹاون کی سڑکوں کیلئے 11 کرور روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سگنور پراجکٹ سے پانی حاصل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس پراجکٹ کی تکمیل کیلئے 50 کروڑ روپئے منظور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنگور سے میدک تک پائپ لائین کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ ٹاون کے تاریخی ضلع پر واٹر ریزروائر قائم کیا جاکر ضلع کے چاروں سمت اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر میں لائی جائے گی ۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی نے بتایا کہ میدک ، اکناپیٹ ریلوے لائین کا کام کاآغاز ہونا یقینی ہے ۔ 17.2 کیلومیٹر براڈ گیج ریلوے لائین کیلئے میدک منڈل کے اوسل پلی ، پانور ، شمناپور اور گنگاپور اور رامائم پیٹ منڈل کے لکشماپور ، تونیگنڈلا اور اکناپیٹ سے اراضی حاصل کی جائے گی اور اس خصوص میں دفتر آر ڈی او کی صدارت میں اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ تحصیلداروں کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے انتخابات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلس میدک پاپناپیٹ ، رامائم پیٹ اور چنا شنکرم پیٹ کے تمام دہی سڑکوں کو بھی ترقی دی جارہی ہے جس کیلئے حکومت 31.29 کروڑ روپئے جاری کیا ہے ۔ انہوں نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میدک منڈل میں راج پیٹ کی سڑک کی ترقی کیلئے 44 لاکھ کاپرائے پلی سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ ، گنگاپور لمباڑی تانڈہ سڑک کیلئے 84 لاکھ پی ڈبلیو ڈی سڑک سے قاضی پلی تک 48.30 لاکھ فریدپور سڑک کیلئے 26 لاکھ پلی کوٹیال سڑک کیلئے 46 لاکھ کتہ پلی سڑک کیلئے 69 لاکھ راج پلی تا تمکاپلی گک 27.50 لاکھ پی ڈبلیو ڈی سڑک سے گنگاپور تک 84.10 لاکھ کوناپور سڑک کیلئے 46 لاکھ وینکٹاپور سڑک کیلئے ایک کروڑ صرف کئے جائیں گے ۔ پاپنا پیٹ منڈل میں سنینا نگر سڑک کیلئے 44 لاکھ ملم پیٹ تا تمائے پلی اور تمائے پلی سے پداشنکرم پیٹ تک 1.45 کروڑ ، ملم پیٹ تا کنڈی پلی تک 68 لاکھ اور کوڈہاک تا شریری پلی تک 46 لاکھ خرچ ہوں گے ۔ منڈل رامائم پیٹ میں شیوائے پلی سڑک کیلئے 30.50 لاکھ ۔ ستار پلی تا وائلی پور تک 1.60 کروڑ ، نیشنل ہائی وے 44 سے رامائم پیٹ جی سی کالونی تک اور تحصیلدار دفتر تا میدک روڈ تک 82 لاکھ نکل تا ناگارم تانڈہ تک 1.46 کروڑ نیشنل ہائی وے سے کومٹ پلی سے دولت آباد تک 43 لاکھ بچاراج پلی تا ڈی دھرمارم تک 1.10 کروڑ نظام پیٹ تا چلمڈا تک 1.12 کروڑ ڈی دھرممارم تا نارلہ پور تک 40 لاکھ رزاق پلی سڑک کیلئے 3.90 کروڑ کوناپور تا کوناپور تانڈہ تک 2.07 کروڑ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح چنا شنکرم پیٹ منڈل میں کرماپلی سڑک کیلئے 38 لاکھ رامائے پلی سڑک کیلئے 20.50 لاکھ ۔ اگرپارم سڑک کیلئے 26 لاکھ ممداپور تا پاشاہ پور سڑک کیلئے ایک کروڑ ، کمہارپلی سڑک کیلئے 27 لاکھ ضلع پریشد سڑک سے برائے کامارم نیشنل ہائی وے کو ملاتے ہوئے سڑک کی تعمیر کیلئے 1.34 کروڑ کامارم تانڈہ سڑک کیلئے 69 لاکھ ضلع پریشد سڑک تا مرزا پلی تانڈہ تک 53 لاکھ اور گولہ پلی سڑک کی ترقی کیلئے 68 لاکھ صرف کئے جئایں گے ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ وائس چیرمین راگی اشوک کے علاوہ دیگر قائدین مسرز سید صادق ایم گنگادھر ، ایم اے حمید ، مرزا سلیم بیگ پٹیل ، ایم اے غفار اور محمد فاضل بھی موجود تھے ۔