میدک میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد پروگرام

میدک /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں بلدیہ میدک ٹاون کے مختلف حلقوں میں سی سی سڑکوں اور ڈرینس کی تعمیر کیلٹئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جس کی تعمیر کیلئے ایک سو 11 لاکھ 24 ہزار صرف کئے جئایں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محترمہ پدما نے ٹاون کے وارڈ نمبر 16 میں 7 لاکھ 75 ہزار کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مقامی کونسلر محترمہ اے چندرا کلام نے ڈپٹی اسپیکر کا خیرمقدم کیا ۔ قائد ٹی آرایس مسٹر سی ایچ ورا پرساد نے پدما دیویندر ریڈی ، صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ وائس چیرمین راگی اشوک ، کونسلر چندراکلا کی شال پوشی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ پاشاہ ، سابق کونسلر اپالہ کشٹیا ۔ مجیب راجہ بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں پدما دیویندر ریڈی سے وارڈ 8 میں 25 لاکھ 21 ہزار کے ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ وارڈ 6 میں 6 لاکھ 35 ہزار وارڈ 17 میں ڈھائی لاکھ وارڈ 22 میں 2 لاکھ وارڈ 24 میں 10.67 لاکھ ، وارڈ 25 میں 2.76 لاکھ ، وارڈ 9 میں دو لاکھ وارڈ 15 میں ڈھائی لاکھ وارڈ 11 میں ڈھائی لاکھ وارڈ 12 میں 45.50 لاکھ اور وارڈ 14 میں چھ لاکھ 10 ہزار کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ نائب صدرنشین اشوک کمشنر بلدیہ وینکٹیشم مسٹر سٹی ای ای رامیشور راؤ ، اسسٹنٹ انجینئیر چرنجیوی بلدی کونسلرس ایم ملیشم ، اے وینکٹ رمنا ، اے چندرا کلام ، سرینواس گائتری ملک ، رادھا گوند ، یشودہ ، کے باگیا ، اے نرسملو ، آر آر دیواکر اور قائدین آر ایس ، سید صادق ، اروند گوڑ ، مرزا سلیم بیگ ، ایم گنگادھر ، جیون راؤ ، سردار خان اور دیگر موجود تھے ۔