میدک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کرنے عہدیداراوں کو رکن اسمبلی کی ہدایت

میدک ۔ /30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے /22 جنوری کی شام میدک ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر میدک کی مارکٹ سے متصل سابق سرکاری دواخانہ کی کھلی اراضی پر جاری تعمیر ماڈل رائتو بازار کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ کنٹراکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کریں ۔ تعمیرات معیاری ہونی چاہئیے ۔ اس طرح انہوں نے فتح نگر کے مٹم کے احاطہ میں کمیونٹی ہال کے تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ رائتو بازار کیلئے 2 کروڑ صرف کئے جارہے ہیں جبکہ مٹم کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ کی اجرائی عمل میں آئی ۔ قبل ازیں میدک ٹاؤن پدمادیویندر ریڈی نے اپنے کیمپ آفس میں 10 لاکھ 45 ہزار اور 500 روپئے پر مشتمل چیف منسٹر ریلیف فنڈس سے مستحقین میں علاج و معالجہ کیلئے تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہمبوجی پلی کے سدی راملو کو 45 ہزار ۔ میدک کے بھارتی کو 37 ہزار ، نواب پیٹ کی طاہرہ بیگم کو 38 ہزار ، فتح نگر کی ایس لکشمی نرسمہا کو 42 ہزار اور دیگر مستحقین بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں میدک شاہین سلطانہ کو 1 لاکھ 85 ہزار اور یومیہ کو دیڑھ لاکھ کا پیشگی ایل او سی حوالے کیا گیا ۔ اس پروگرام میں صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ ، وائس چیرمین وائی اشوک ، بلدی کونسلرس ایم لکشمی ، آر کے سرینواس پربھو ریڈی ، جی کرشنا گوڑ کے علاوہ قائدین ٹی آر ایس مسٹر غوث قریشی ، جیون راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔