میدک میں بتکماں تہوار منانے تالابوں کا معائنہ

میدک /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول بوجہ نے آر ڈی او میدک محترمہ ایم ونجا دیوی ، کمشنر بلدیہ مسٹر وینکٹیشم کے ہمراہ میدک کا دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے دسہرہ تہوار کے قبل منائی جانے والی بتکماں تہوار کو سرکاری جانب سے اعلان کئے جانے پر میدک ٹاون کے نواح میں واقع تالابوں کا معائنہ کیا جہاں ہندو عقائد کے مطابق تلنگانہ کلچر پروگرام بتکماں کا انصرام ہواگ ۔ ضلع کلکٹر نے میدک کے بنگلہ تالاب ، ملم تالاب اور وجئے دشمی کے دن جمگی لانے کے مقام واقع اندرا کالونی بتکماں کھیلے جانے والے مقامات مسٹم ، ویلم بورڈ ، رام داس چوراہا کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بنگلہ تالاب کے کٹے اور پانی کے درمیان Steps تعمیر کروانے اور لائیٹوں کی تنصیب کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ بتکماں تہوار کو شاندار پیمانے پر منانے کیلئے ضلع میدک 10 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ انہوںنے اقبل ازیں آر ڈی او کے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں وقف اراضیات اور سرکاری اراضیات کی ازسر نو نشاندہی کی جاکر اس کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 24 ستمبر تا 27 ستمبر نظام صفائی کو توجہ دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، ڈیویژنل پنچایت آفیسر مسٹر پربھاکر ، اسسٹنٹ انجینئیر ٹرانسکو بھی موجود تھے ۔