میدک میں ایم سیٹ امتحان کا انعقاد

میدک24مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مید ک میں واقع گورنمنٹ بوائز کالج،گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ ڈگری کالج،وائی پی آر انجینئرنگ کالج،سدھارتا ماڈل اسکول پر ایم سیٹ کے امتحانا ت منعقدہوئے۔تفصیلات کے مطابق ٹائون کے پانچ مراکز پر منعقدہ ایم سیٹ کے امتحانات میں انجینئرنگ امتحان لکھنے والے جملہ1836امیدواروں میں سے 1712 امیدواروں نے امتحان لکھا۔اور124انجینئرنگ کا امتحان لکھنے والے غیر حاضر رہے۔اسی طرح میڈیسن اگریکلچر کا امتحان لکھنے والے جملہ1222امیدواروں میں سے1109امیدوار وں نے یہ امتحان لکھا۔جبکہ113امیدوار غیر حاضر رہے۔یہ بات ریجنل کو آڈینیٹرمسٹر سبھا رائیڈو نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ساتھ ساتھ امیدواروں کے سرپرستان کیلئے شامیانوں کااور صاف پانی کا بھی نظم کیا گیا۔ایم سیٹ کے امتحان کے اوقات صبح10بجے سے دوپہرایک بجے تک اور دوپہر2.30بجے سے سہ پہر5.30بجے تک رہے۔تمام امیدواروں کو اپنے ساتھ امتحان سے متعلق ضروری کاغذات ساتھ لانے کی بھی ہدایت دی گئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کی بھی ہدایت دی گئی تھی کہ ایک منٹ کی تاخیر امتحان لکھنے سے مانع ہوگی جس کی وجہ سے ضلع بھر سے آنے والے امیدواروں نے ایک یوم قبل ہی مید ک پہونچ کر اپنے متعلقین ودوست احباب کے پاس قیام کیا۔ ایم سیٹ کے امیدواروں میں شامل دو امیدواروںکوصرف ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان گاہ پہونچنے پر ذمہ داروں نے انہیں امتحان گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ٹائون کے پانچ مراکز پر منعقدہ ایم سیٹ کے امتحانی مراکز پر آر ڈی ا و میدک شریمتی وناجا دیوی نے دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔اور ساتھ ہی ساتھ تمام مراکز پر پولیس کا وسیع وعریض بندوبست کیا گیا۔