میدک۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس قائد مسٹر لنگاریڈی ۔ سید صادق ٹاؤن ٹی آر ایس نے بتایا کہ ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کا ایک انتخابی جلسہ 6ستمبر کو شام 5بجے بھارت فنکشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی جلسہ خاص کر مائناریٹی کیلئے ہوگا جس میں شرکت کرتے ہوئے اقلیتیں اپنے مسائل سے واقف کرواسکتے ہیں ۔ اس جلسہ میںبحیثیت مہمان خصوصی ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی شرکت ہوگی ۔ علاوہ ازیں ایم ال اے میدک ڈپٹی قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر یڈی ‘ مرزا سلیم بیگ پٹیل سکریٹری ٹی آر ایس دیویندر یڈی ‘ چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ کی شرکت ہوگی ۔ مقامی اقلیتوں سے بھاری تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔