میدک ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں میدک کے بوائز ہائی اسکول کے احاطہ میں توسیع عمارت کے تحت تعمیر کی جانے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس طرح تلنگانہ ریذیڈنیشل اسکول میں توسیع کلاس رومس کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر پدما دیویندر ریڈی نے بتایا کہ دونوں عمارتوں کی تعمیر کیلئے راجیو ودیا مشن کے تحت 48 لاکھ 72 ہزار کی رقم جاری ہوگی ۔ بوائز ہائی اسکول کیلئے 25 لاکھ 48 ہزار اور تلنگانہ ریذیڈنیشل اسکول کیلئے 23 لاکھ 24 ہزار صرف کئے جائیں گے ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عمارتوں کی تعمیر جنگی خطوط پر عمل میں لائی جائے ۔ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ کسی قسم کی غفلت نہ برتیں ۔ پدمادیویندر ریڈی کی میدک آمد پر میدک کے کالجس میں برسرخدمت کنٹراکٹ لکچررس نے یادداشت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اس طرح پنچایت راج میدک سرکل میں برسرخدمت کنٹراکٹ سطح کے انجینئرس بھی خدمات کو مستقل بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔ قبل ازیں پدمادیویندر ریڈی نے میدک ویلکم بورڈ کے قریب حیدرآباد ، توپران روڈ پر اپنے کیمپ آفس کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ٹی آر ایس کے اپنے بااعتماد سینئر یوتھ قائد مسٹر جیون راو کو کیمپ آفس میں پی آر او منتخب کرنے کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ آر ٹی سی کے موظف ملازم مسٹر نیتھانیل کو بھی دفتر میں انچارج مقرر کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر آف تلنگانہ اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی نے اپنے خاوند سکریٹری اسٹیٹ ٹی آر ایس و چیرمین کوآپریٹیو سوسائٹیز مسٹر دیویندر ریڈی کے ہمراہ میدک کے تاریخی چرچ کا بھی معائنہ کیا ۔ جہاں اسوسی ایٹ پریس بیورو چرچ آف ساوتھ انڈیا میدک نے آشیروادیا اور بائبل پیش کیا ۔
٭٭٭٭ ٭٭٭٭