میدک ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں 24 اپریل کو ٹی آر ایس کے بانی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ حلقہ اسمبلی میدک کی ٹی آر ایس میں امیدوار محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سکریٹری تلنگانہ ریاست مسٹر ایم دیویندر ریڈی نے سیاست نیوز کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے سی آر 24 اپریل کو 4.50 بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر قائم کردہ ہیلی پیاڈ مشن کمپاونڈ گراونڈ پہنچیں گے جہاں ٹھیک 5 بجے خطاب ہوگا۔ کے سی آر کے دورہ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولیس میدک ٹاؤن کے علاوہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں نے جلسہ گاہ میں انتظامات کو قطعیت دیتے ہیں۔ پارٹی سکریٹری مسر دیویندر ریڈی، پارٹی قائدین مسرز ایم گپتا، سریدھر راؤ، ایم اے حمید، سید صفدر علی، ملکارجن گوڑ، کرشنا ریڈی،
ایم اے سلام، سید صادق کے علاوہ اشوک و دیگر کارکن جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مصروف ہیں۔ اس دوران حلقہ اسمبلی میدک کی امیدوار شریجمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے اپنی جاری انتخابی مہم کے دوران سی ایس آئی گراونڈ (جلسہ گاہ) پہنچ کر نمائندہ سیاست مسٹر محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ میدک ٹاؤن کے علاوہ اسمبلی حلقہ میں شامل چنا شنکرم پیٹ، پاپنا پیٹ، رامائم پیٹ اور میدک منڈل کے تمام دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر، گلی گلی رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں قیمتی ووٹ کے استعمال کیلئے اپیل کی جارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حلقہ لوک سبھا میدک سے مسٹر چندرشیکھر راؤ بڑی اکثریت کے ساتھ منتخب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیلئے ٹی آر ایس کا برسراقتدار آنا لازم ہے۔
قرض کی وصولی میں تاخیر پر ساہوکار کی خودکشی
مکہ راج پیٹ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ مستقر پر قرضداروں کی قرض ادا کرنے میں تاخیر پر ایک ساہوکار نے صدمہ سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب رامائم پیٹ کا متوطن سرینواس نامی شخص نے پچھلے کچھ عرصہ قبل چند افراد کو بطور قرض رقم دی تھی، جس کے بعد قرضہ داروں نے قرض ادا کرنے میں کافی تاخیر پر اسی صدمہ سے بستی کے مضامات میں بڑے درخت سے پھانسی لیکر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پسماندگان میں بیوی گنگوا اور دو لڑکیاں اکشکشا، سندوجلہ شامل ہیں۔ اس حادثہ کے تعلق سے رامائم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔