میدک۔2مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے چار مقامات پر واسوی کلب کے زیراہتمام آبدارخانوں کا قیام عمل میں آیا ۔رام داس ایکس وے اور چمن ایکس وے پر مارکیٹنگ کمیٹی چیرمین مسٹر ٹی چندرا پال نے افتتاح کیا ۔ اسطرح اولڈ بس اسٹیشن کے پاس قائم کردہ آبدار خانہ کا افتتاح ڈپو منیجر مسٹر راجو نے افتتاحکیا اور زرعی مارکیٹنگ کمیٹی کے باب الداخلہ کمان پر صدر واسوی کلب محترمہ بھاگیہ شری نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر قائدین واسوی کلب مسرز جی سرینو‘ بھدری ناتھ ‘ نوین ‘ رویندر ‘ نونیتا ‘ سنگھیشور ‘ سرینواس ‘ راملو بھی موجود تھے۔